ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سرکاری اسپتال میں بین الاقوامی یوم طبیب پروگرام کا انعقاد : ڈاکٹروں کی تہنیت

بھٹکل سرکاری اسپتال میں بین الاقوامی یوم طبیب پروگرام کا انعقاد : ڈاکٹروں کی تہنیت

Mon, 01 Jul 2019 19:56:16    S.O. News Service

بھٹکل:یکم جولائی (ایس اؤ نیوز)بین الاقوامی یوم طبیب کی مناسبت سے تعلقہ سرکاری اسپتال  میں منعقدہ  خون عطیہ کیمپ کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے افتتاح کرنے کے بعد  خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ سرکاری اسپتال کی بہتری میں عوامی تعاون ضروری ہوتاہے، گزشتہ 6ماہ پہلے کے سرکاری اسپتال کی حالت کا آج سے موازنہ کریں تو بدلا ہوا محسوس ہوتاہے۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے لئے ایمبولنس مہیاکرنے کا تیقن دیا۔اور خون عطیہ دینے والوں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ خون کا ایک بوند کسی انسان کوزندگی بخشتا ہے تو وہ ہمارے لئے بہتر بات ہوگی۔ 

مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے ایم سی منی پال کے ڈاکٹر لیزلی لوئس نے بات کرتے  ہوئے کہاکہ سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے طبی میدان ترقی کی طرف گامزن نظر آتاہے۔ سماج کے بہترین کاموں کے لئے عطیہ کنندگان کا عطیہ بڑی اہمیت رکھتاہے۔ رشوت کو سب سے پہلے اپنے گھر سے ختم کرنے کی بات کہی۔ بھٹکل تعلقہ میڈیکل افسر ڈاکٹر مورتی بھٹ نے حلقہ میں بدلاؤ کے لئے سیاسی ارادوں میں مضبوطی ہونے کی بات کہی۔ ڈاکٹر وینا ڈائس پر موجود تھیں۔ بھٹکل سرکاری اسپتال میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کیں۔ نریندر نایک نے شکریہ اداکیا۔ ڈاکٹر لکمیش نے نظامت کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر وں  کی تہنیت کی گئی ۔ ڈاکٹر سریش نایک، سبرائے کامت، ادئیے پائی ، اچھیویت کامت، گریدھر نایک، کلپیش پائی  وغیرہ موجود تھے۔


Share: